ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی، کانگریس حکومتیں کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام:دیوے گوڈا

بی جے پی، کانگریس حکومتیں کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام:دیوے گوڈا

Mon, 06 Nov 2017 10:48:04    S.O. News Service

بنگلورو،5؍نومبر(ایس او نیوز) جتنادل سکیولر(جے ڈی ایس) کے قومی صدراور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دے گوڈا نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے بی جے پی اور ریاستی کانگریس حکومتیں کسانوں کی مشکلات کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے، تو وہ کسانوں کے مفادات کی حفاظت کریں گے۔ دیوے گودا نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی کے صدر بی ایس ایڈی یورپا لوگوں سے مدداور ووٹ حاصل کرنے کے لئے نئی پالیسیوں اور ایک نیا کھیل لے کر ’’نیا کرناٹک پریورتن یاترا‘‘ پر سفر کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا جلد ہی جن آشرواد یاترا نکالنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ دونوں رہنماؤں کو عوام اور کسانوں کے مسائل کے لئے ریاست بھر کا دورہ کرنا چاہئے اور لوگوں سے مل کر ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہئے۔ ریاست میں کسان بڑی مشکلات سے جھوجھ رہے ہیں کیوں کہ مہلک کیڑوں کی بیماری کی وجہ سے ریاست بھر کے کسان تقریباً ایک لاکھ ہیکٹر زمین پر پھیلی ہوئی مکا کی فصل کو تباہ ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ اس بیماری نے کسانوں کی کمر توڑدی ہے۔ ریاست کے کسان بحران کے شکار ہیں۔ داونگیرے، چتردرگہ، بلاری، گدگ سمیت کئی اضلاع میں اس بیماری نے کسانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو مکتوب لکھ کر مدد مانگی۔ لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ ریاستی حکومت نے بھی اس طرف سے اپنی آنکھیں بند کرلی ہے۔ حالانکہ کسانوں نے خود وزیراعلیٰ سدارامیا سے اس تعلق سے بات چیت کی۔ لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک وکاس واہنی کے ذریعہ کمار سوامی ریاست بھر کا دورہ کرکے کسانوں کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ ازیں قبل انہوں نے ’’کرناٹک کی اہم ترقی سفر‘‘ کے دورہ کررہے کمارسوامی کے سفر کے لئے بس کو سبز جھنڈی دکھاکر آغاز کیا۔ 


Share: